ارامکو کے حصص سعودی سرمایہ کاروں کے لیے آسان شرائط پر دستیاب

جمعرات 23 فروری 2017 10:01

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سعودی عرب کی تیل کی سرکاری کمپنی ارامکو نے اپنے حصص سعودی شہریوں کو کم نرخوں پر فروخت کرنے کا عزم کیا ہے۔بلومبرگ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’ارامکو‘ نے اپنے حصص سعودی سرمایہ کاروں کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کی نسبت بہت کم قیمت اور آسان شرائط پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ارامکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی امریکی، برطانوی اور ایشیائی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے مقامی سرمایہ کاروں کی بھی منتطر ہے۔ کمپنی مقامی بنکوں کو اپنے مالیاتی مشیروں کے طور پر ساتھ شامل کرنا چاہتی ہے۔ادھر اسی سیاق میں اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ارامکو‘ نے تین بنکوں کو متوقع عوامی ٹھیکوں کیمعاہدوں پر عمل درآمد کے لیے منتخب کیا ہے۔ان میں ’جی بی مورگان‘، ایچ ایس بی سی ہولڈنگ اور مورگان اسٹانٹلے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :