مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک، خاتون جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 فروری 2017 09:08

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک، خاتون جاں بحق
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر تباہ کن حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوپیاں میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ ہوا جس کے بعد مسلح افراد سے دوبدو مقابلہ شروع ہو گیا جس میں ایک خاتون بھی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات گئے 2 بجے کیا گیا جب بھارتی فوج کا قافلہ ایک فوجی آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔