عمان:جعلی تکیہ دینے والے دکاندار کو چھ ماہ قید کی سزا

جمعرات 23 فروری 2017 07:44

عمان:جعلی تکیہ دینے والے دکاندار کو چھ ماہ قید کی سزا
عمان: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ): عمان کنزیومر کورٹ نے جعلی تکیہ دینے پر دکاندار کو چھ ماہ قید اور غیر ملکی شہری کو 2000 عمانی ریال جرمانے کی سزا سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی دکاندار نے تکیے کے کوَر میںپرانے اور گندے کپڑے ڈالے تھے ۔غیر ملکی شہری نے فرنیچر کی دکان سے فرنیچر کے ساتھ تکیے بھی خریدے تھے تاہم اسے محسوس ہوا کہ تکیوں میں کچھ خرابی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ایک تکیہ کھولا تو دیکھا کہ اس میں پرانے اور گندے کپڑے ڈالے ہوئے تھے ۔جس کے بعد کسٹمر نے اسکی شکایت کنزیومر ڈپارٹمنٹ کو کر دی ۔تحقیقات کے بعد دکان سے اسی طرح کے 216تکیے برآمد ہوئے ۔ملزم کی نشاندہی پر جس جگہ یہ تکیے بنائے جارہے تھے وہاںسے فولڈنگ اور پیکجنگ مشین بھی ملی ۔ملزم کو عدالت نے شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے پر چھ ماہ قیداور 2000عمانی ریال جرمانہ کر دیا۔