کویت سٹی :نازیبا ویب سائٹ چلانے والاشہری گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 07:37

کویت سٹی :نازیبا ویب سائٹ چلانے والاشہری گرفتار
کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):کویتی خفیہ پولیس نے سائبرکرائم یونٹ کی اطلاع پر چھاپہ مارکرنازیبا ویس سائٹ چلانے والے شہری کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کویتی شہری نے مخصوص نازیبا ویب سائٹ بنائی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

جس پر نازیبا ویڈیو کلپ اپلوڈ کرتا تھا۔سائبر کرائم یونٹ نے ویب سائٹ چلانے والے کی لوکیشن پتہ کرنے پر کویتی خفیہ پولیس کے ساتھ مل کر مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس حکام نے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔