شارجہ:فٹ بال میچ کے دوران اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان کو سزائے موت

جمعرات 23 فروری 2017 07:37

شارجہ:فٹ بال میچ کے دوران اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے پاکستانی نوجوان ..
شارجہ: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):شارجہ کریمنل کورٹ نے پاکستانی نوجوان کو فٹ بال میچ کے دوران اپنے ساتھی کھلاڑی کو قتل کر نے پر سزائے موت سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان نے ایک دوستانہ میچ کے دوران کسی بات پر جھگڑاہونے پر ساتھی کھلاڑی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت میں نوجوان کی سزا سننے پر باپ صدمے میں آگیا ۔ تاہم ہوش میں آنے پر پاکستانی شہری کے والد نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ۔والد کا کہناتھا کہ میرے بیٹے نے جان بوجھ کر قتل نہیں کیا یہ بس جھگڑے کے دوران اچانک ہو اہے ۔والد کا مزید کہنا تھا کہ اس کا بیٹے نے جب یہ جھگڑا کیا تھا اس وقت اس کی عمر انتہائی کم تھی جس کی بنا پر اسے اتنی بڑی سزا نہیں ہو سکتی ۔