دبئی :پارکنگ کی جگہ ایپ کی مدد سے ڈھونڈی جاسکتی ہے:آر ٹی اے

جمعرات 23 فروری 2017 07:37

دبئی :پارکنگ کی جگہ ایپ کی مدد سے ڈھونڈی جاسکتی ہے:آر ٹی اے
دبئی: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):دبئی میں الریگا اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں اب ایپ کے ذریعے پارکنگ میں خالی جگہ ڈھونڈی جاسکتی ہے ۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) نے سمارٹ پارکنگ کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد ایپ کے ذریعے پارکنگ ڈھونڈنا آسان بنا دیاہے ۔ان دو جگہوں پر آر ٹی اے کی ایپ استعمال کرتے ہوئے ڈرائیورباآسانی گاڑی کی پارکنگ کے لیے خالی جگہ ڈھوند سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ایپ کو کارآمد بنانے کے لیے دونوں علاقوںمیں زمینی سینسرزاور کیمرے لگائے گئے ہیں ۔جو بروقت اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں ۔جیسے ہی کوئی پارکنگ سلاٹ خالی ہوتی ہے یہ سینسز ایپ تک معلومات فراہم کر دیتے ہیں ۔آرٹی اے ترجمان کا کہناہے کہ اب ڈرائیوروں کو ان دو جگہوں پر پارکنگ کے لیے ادھر اُدھر گھومنا نہیں پڑے گا۔پارکنگ ایپ ڈاﺅن لوڈ کریں اور آسانی سے پارکنگ سلاٹ ڈھونڈ لیں۔