ابو ظہبی:عمانی بارڈر چیک پوائنٹ پرگاڑیوں کی چیکنگ کے لیے جدید سکینر نصب

جمعرات 23 فروری 2017 07:34

ابو ظہبی:عمانی بارڈر چیک پوائنٹ پرگاڑیوں کی چیکنگ کے لیے جدید سکینر ..
ابو ظہبی:(اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):ابوظہبی سے عمان جانے والے شہریوں کے وقت کی بچت کے لیے عمانی العین خاتم الشیخ بارڈر چیک پوائنٹ پر گاڑیوں کی سکینگ اور چیکنگ کے لیے جدید سکینر نصب کر دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

جدید سکینر Zپورٹل سے ایک گھنٹے میں 120کاروں کی سکنینگ کی جاسکے گی ۔یہ سکینر ایکسرے کی طرح کام کرتاہے ۔ کسی بھی ممنوعہ چیز ہونے پر گاڑی کو اسی وقت روک لیا جائے گا۔ابو ظہبی جنرل کسٹمز کے ڈائریکٹر محمد الحمیلی کا کہناہے کہ نئے سکینر سے ڈرائیوروں کے وقت کی بچت ہوگی ۔جبکہ اس سے ہمارے چیکنگ کے کام میں بھی آسانی ہو گی ۔