ریاض: کرپشن کی خبر دینے والوں کو ہر قیمت پر تحفظ دیا جائے گا: اینٹی کرپشن کمیشن

جمعرات 23 فروری 2017 07:34

ریاض: کرپشن کی خبر دینے والوں کو ہر قیمت پر تحفظ دیا جائے گا: اینٹی کرپشن ..
ریاض: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ): سعودی عرب کے محکمہ نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کے چئیرمین خالد المحیسن کا کہناہے کہ انہیں پبلک سیکٹر سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ محکمے کو کرپشن کی خبر دینے والے ملازمین کے ساتھ بُرا سلوک کیا گیاہے ۔ تاہم میں یہ کہہ دینا چاہتاہوں کہ ہم ہر قیمت پر پبلک سیکٹر میں کرپشن کی اطلاع دینے والوں کا تحفظ کریں گے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی محکمے یا کمپنی کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی صورت میں کمپنی یا محکمے کے اعلی ٰ حکام کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ان باتوں کا اظہار المحیسن نے دوسری نزاہہ انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر کیں ، ان کا مزید کہناتھا کہ سروے کےمطابق مملکت میں 51فیصد کرپشن اعلی عہدوں پر فائز افسران کی طرف سے دیکھنے میں آئی ہے ۔ایسے افرادنے مملکت میں سرکاری اداروں میں اعلی عہدے حاصل کیئے ہوئے ہیں۔تاہم ایسے ہی افراد کا پتہ چلانے کے لیے مخبر رکھنے ضروری ہیں ۔جو ہر محکمے میں ہونے والی کرپشن کی خبر دے سکیں ۔ مگر خبر دینے والے افراد کا تحفظ بھی ضروری ہے کیونکہ اکثر ایسے افراد کو ہراساں کیا جاتاہے ۔