مکہ میں متعدد پبلک پارکوں میں کوڑاکرکٹ کی وجہ سے شہریوں نے رخ کرنا چھوڑ دیا

جمعرات 23 فروری 2017 07:34

مکہ میں متعدد پبلک پارکوں میں کوڑاکرکٹ کی وجہ سے شہریوں نے رخ کرنا چھوڑ ..
مکہ: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):مکہ میں شہریوں کی سہولت کے لیئے بنائے متعدد پارکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ ان پارکوں میں کوڑا کرکٹ اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے شہریوں نے رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔ ایک شہری کا کہناہے کہ وہ اپنے گھر کے قریبی پار ک میں اکثر اپنے بچوں کے ساتھ شام کو چلا جاتا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم جب سے ان پارکوں میں صفائی کا انتظام خراب ہو ا ہے اس دن سے ہم نے پارک میں جانا چھوڑ دیا ہے ۔

کوڑاکرکٹ اور گندگی کے علاوہ پارکوں میں بچوں کے لیے لگائے گئے جھولے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔دوسری طرف مکہ میونسیپلٹی حکام کا کہناہے کہ ان پارکوں کی دیکھ بھال کا کنٹریکٹ جس کمپنی کو دیا گیا تھا ۔وہ ختم ہو چکا ہے اور جب تک ان پارکوں کا کنٹریکٹ کسی اور کمپنی کو نہیں مل جاتا اس وقت ان کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی ۔