جدہ: میونسیپلیٹی حکام نے ریسٹورینٹس، بیکریوں اور دکانوں پر پلاسٹک بیگ کا استعمال پر پابندی لگا دی

جمعرات 23 فروری 2017 07:26

جدہ: میونسیپلیٹی حکام نے ریسٹورینٹس، بیکریوں اور دکانوں پر پلاسٹک ..
جدہ: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ): جدہ میونسیپلیٹی حکام نے جدہ میں قائم تمام کھانے کی دکانوں ، ریسٹورینٹس اور بیکریوں پر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت پلاسٹک بیگ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔میونسپیلٹی حکام کا کہناہے کہ کہ پلاسٹک کے بیگوں کے علاوہ گرم کھانے لے جانے کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ڈبوں کا استعمال بھی بند کر دیں ۔

(جاری ہے)

میونسیپلٹی کے حکم نامے کی تعمیل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ اد اکرنا ہوں گے ۔اسسٹنٹ سیکریٹر ی سب میونسیپلٹیز محمد ناصر المطب کا کہناہے کہ جدہ میونسیپلٹی حکام نے معائینوں کے دوران متعدد کھانے کی دکانیں بند کردی ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے تمام سب میونسیپلٹیز میں سرکولر بھجوا دیے ہیں اور اس سلسلے میں تمام دکانداروں ، ریسٹورینٹس مالکان کا آگاہی دی جا رہی ہے ۔