دبئی :ڈرون کس طرح دبئی پولیس کی مدد کر رہے ہیں ؟

جمعرات 23 فروری 2017 07:26

دبئی :ڈرون کس طرح دبئی پولیس کی مدد کر رہے ہیں ؟
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017): دبئی پولیس نے ابوظہبی میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں باقاعدہ طورپر شرکت کی ہے ۔ اس موقع پر دبئی پولیس کے اعلی ٰ حکام نے دبئی پولیس کے زیرِاستعمال جدید ڈرون کے بارے میں شرکاءکو آگاہی بھی دی ۔پولیس حکام کا کہناتھا کہ ہم نے آٹو پائلٹ ڈرون جہاں کہیں بھی چند افراد ،یا کوئی تقریب ہو رہی ہو،سپورٹس ایونٹ ہو رہاہو تو وہاں ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی ایک ایسی جگہ ہے جہاں روزانہ کوئی نہ کوئی اوپن ائیر تقریب ہوتی ہے ۔ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہم اس میں کسی بھی ناگہانی صورت حال پیدا نہ ہونے دیں ۔جبکہ پولیس لوگو سے مزین ڈرون کو دیکھ کر شہریوں میں تحفظ کا احسا س ہوتاہے ۔ہم نے اس کے علاوہ تھری ڈی اور ٹو ڈی تربیت یافتہ سنائیپر بھی تعینات کیئے ہوئے ہیں۔جو کسی بھی تقریب کی کارروائی کو دیکھ سکتے ہیں ۔کسی بھی صورتحال میں ڈرون سے حاصل شدہ معلومات کی بنا پر موٹرسائیکل پولیس سکواڈ متعلقہ مقام کی جانب روانہ کر دیاجاتاہے ۔