شارجہ میں کاریں چوری کرنے والے پاکستانی گروہ کے ارکان گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 07:16

شارجہ میں کاریں چوری کرنے والے پاکستانی گروہ کے ارکان گرفتار
شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،23فروری2017 ):شارجہ پولیس نے کاریں چوری کرنے میں ملوث گروہ کے نو ارکان کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں آٹھ پاکستانی جبکہ ایک اماراتی شہری شامل ہے ۔شارجہ پولیس کو مختلف پارکنگ لاٹس سے گاڑیاں چوری ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر چوری ہونے والی کاروں میں 4WDکاریں شامل ہیں۔

پولیس نے گروہ کا پتہ چلانے کے لیے سی آئی ڈی کی بہترین ٹیم تشکیل دی ۔جنہوں نے مختلف زاویوں سے تمام چوری ہونے والی کاروں کی تحقیقات کی اور پہلے دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے تحقیقا ت دوران اپنے تمام ساتھیوں کی نشاندہی کر دی ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ شہری اپنی گاڑیوں کی حفاظت کریں ۔ اور الارم سسٹم سمیت متعددلاک لگائیں۔