دبئی: آنتوں کے سرطان کی مفت سکریننگ 20اپریل تک جاری

جمعرات 23 فروری 2017 07:16

دبئی: آنتوں کے سرطان کی مفت سکریننگ 20اپریل تک جاری
دبئی: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):زلیخا ہسپتال دبئی اور شارجہ کی برانچز میں 20اپریل تک ”سکرین اور سروائیو“ مہم کا آغاز کر دیاگیاہے ۔اس مہم میں آنتڑیوں کے سرطان کی مفت سکریننگ کی جائے گی۔اس کے علاوہ مہم کے دوران شہریوں کو انتڑیوں کے سرطان کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائےگی ۔

(جاری ہے)

اعداد شمار کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں انتڑیوں کے سرطان کے باعث 700,000افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں انتڑیوں کے سرطان کی شرح کو کم سے کم تر سطح پر لانے کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر رابرٹ وارن کے مطابق سرطان کا شکار افراد میں سے 80سے 90فیصد علاج کے بعد بالکل ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ شہریوں کو مفت سہولت کا فائدہ اٹھانا چاہیئے اور جلد سے جلد اپنی سکریننگ کروالینی چاہیئے ۔