دمام:سعودی عرب میں ای ۔ویسٹ کی شرح 25فیصد بڑھ گئی ہے :ری سائیکلنگ کمپنی

جمعرات 23 فروری 2017 07:16

دمام:سعودی عرب میں ای ۔ویسٹ کی شرح 25فیصد بڑھ گئی ہے :ری سائیکلنگ کمپنی
دمام: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):سعودی ری سائیکلنگ کمپنی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں ای۔ ویسٹ (الیکٹرونک کوڑا) کی شرح میں رواں سال 25فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔کمپنی حکام کا کہناتھا کہ انہیں الیکٹرونک اشیاءکو ری سائیکل کرنے کے لیے اپنی کمپنی میں جدید مشینیں نصب کرنا پڑ ی ہیں ۔

(جاری ہے)

کمپنی حکام کا کہناتھا کہ یہ صرف سعودی عرب کا مسلہ نہیں ہے ۔

دنیا بھر میں سالانہ 50ملین ٹن پرانی الیکٹرونک اشیاءکو کوڑے کرکٹ میں پھینکا جا تا ہے ۔محکمہ ماحولیات کے ترجمان حسین مملکت میں الیکڑ ونک کوڑاکرکٹ کو پھینکنے کے لیے بہترین طریقہ کار اپنایا ہو اہے ۔1989سے لیکر اب تک کئی ہزار کلو گرام ای ویسٹ ضائع کیاہے ۔تاہم ای ویسٹ میں سالانہ 25سے 30فیصد اضافہ ہورہاہے ۔جس کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔