دبئی:پاسپورٹ نہ دینے پر اماراتی لڑکی کا والدہ پرشدید تشدد

جمعرات 23 فروری 2017 07:08

دبئی:پاسپورٹ نہ دینے پر اماراتی لڑکی کا والدہ  پرشدید تشدد
دبئی: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):دبئی پولیس نے اماراتی لڑکی کی جانب سے والدین پر تشدد کی شکایت موصول ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی لڑکی نے والدین سے پاسپورٹ مانگا مگر والدین نے انکار کر دیا جس کے بعد لڑکی نے اپنی والدہ پر تشدد شروع کر دیا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ اماراتی لڑکی نے ملازمت ملنے پر الگ رہنے کا پروگرام بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے اس نے اپنے تمام کاغذات حاصل کرلیے مگر پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے والدین سے پوچھا ،والدہ کے انکار پر لڑکی غصے میں آگئی اور والدہ کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس ذرائع کا مزید کہناتھا کہ اس کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں تاہم والدین اور بچوںکو ایک دوسرے کو سمجھنا چاہیئے ۔ والدین کے ساتھ بدسلوکی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔