دبئی :فائیوسٹار ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائیں وہ بھی صرف 1درہم میں

جمعرات 23 فروری 2017 07:08

دبئی :فائیوسٹار ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائیں وہ بھی صرف 1درہم میں
دبئی: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):اگر آپ کی پیدائش فروری کے مہینے میں ہوئی ہے تو آپ کے لیے اس سے بڑی خوشخبری کوئی نہیں ہو سکتی ۔اب دبئی مرینا کے ہوٹل (Wyndham) دبئی مرینانے شہریوں کے لیے اپنی پہلی سالگرہ پر خصوصی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے سالگرہ پیکج کی پیشکش کی گئی ہے ۔ہوٹل ویب سائٹ کے مطابق تین راتوں کا قیام کرنے والوں کو پہلی رات صرف ایک درہم اد ا کرنا ہوں گے ۔ یہ ہی نہیں بلکہ ایک درہم میں ناشتہ ، سپیشل برتھڈے کیک،ڈریم ورکس سپا،اور ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے پر 20فیصد رعائت دی جائے گی ۔یہ پیشکش 25فروری تک بک کروائی جا سکتی ہے ۔