عمان:بارہ سالہ پاکستانی بچی انٹرنیشنل بک فئیرمیں اپنی دو کتابیں لانچ کرے گی

جمعرات 23 فروری 2017 07:08

عمان:بارہ سالہ پاکستانی بچی انٹرنیشنل بک فئیرمیں اپنی دو کتابیں لانچ ..
عمان: (اُرو پوائنٹ تازہ ترین ،23فروری 2017 ):پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بڑا ٹیلنٹ عطا کیاہے ۔اس کی مثال سب سے کم عمرمائیکروسافٹ پروفیشنل ارفہ کریم کی تھی ۔مگر یہ مٹی بڑ نم ہے ۔اس سے نئے سے نئے نگینے نکلتے رہتے ہیں ۔ مسقط میں رہائش پذیر پاکستانی فیملی کی بارہ سالہ بیٹی آسیہ عارف نے مسقط انٹرنیشنل بک فئیر کے دوسرے دن اپنی دو کتابیں لانچ کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کتابوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کتابیں اردو میں نہیں بلکہ عربی میں ہیں ۔ان کتابوں کو عمان کی بڑی پبلشنگ کمپنی العسرے گروپ کی طرف سے لانچ کیا جارہاہے ۔ کتابوںکا نام ”عربی آسیہ کی زبان ہے “ جس کا مقصد آسانی کے ساتھ عربی زبان کو سیکھنا ہے ۔واضح رہے کہ آسیہ نے اپنی پہلی کتاب آٹھ سال کی عمر میں لکھی تھی جبکہ دوسری کتاب نو سال کی عمر میں لکھی ۔آسیہ پاکستان کے معروف صحافی ، استاد، ٹرانسلیٹر ڈاکٹر عارف صادق کی بیٹی ہے ۔