راولپنڈی ، تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں پولیس کاسرچ آپریشن،4 مشتبہ افراد گرفتار

ْ تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں پولیس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 2اہلکار زخمی

جمعرات 23 فروری 2017 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں پولیس پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2اہلکار زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس نے راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیر پورٹ میں سرچ آپریشن کیا ۔

اس دوران پولیس نے 260 گھروں کی تلاشی لی اور 823 افراد کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ۔ ادھر راولپنڈی میں تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں پولیس پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ،جوابی کارروائی میں 2 ملزمان بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چور کی گرفتاری کے لئے قائد اعظم کالونی میں چھاپا مارا گیا تھا ،ملزمان نے گرفتاری کے لئے پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر ہی فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا۔ایس ایچ او ملک ساجد کو ٹانگ میں گولی لگی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :