ناسا نے ہو بہو زمین جیسے 7 نئے سیارے دریافت کر لیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 فروری 2017 01:17

ناسا نے ہو بہو زمین جیسے 7 نئے سیارے دریافت کر لیے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) ناسا نے ہو بہو زمین جیسے 7 نئے سیارے دریافت کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں سائنسدانوں نے ایک خصوصی پریس کانفرنس کے دوران انسانی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ خلاء میں موجود ناسا کے خلاء بازوں نے ناسا نے ہو بہو زمین جیسے 7 نئے سیارے دریافت کر لیے ہیں۔ یہ تمام سیارے نظام شمسی سے باہر واقع ہیں۔ تاہم ان 7 سیاروں میں سے 3 سیاروں پر ممکنہ طور پر زندگی کے آثار موجود ہیں۔