امریکی مسلمان یہودیوں کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے۔ یہودی قبرستان کی مرمت کے لیے 78ہزار ڈالر سے زیادہ جمع کر لیے
امین اکبر بدھ 22 فروری 2017 23:51
امریکی مسلمانوں نے انتہاء پسندوں کے ہاتھوں غارت کیے ہوئے یہودی قبرستان کی بحالی کے لیے رقم جمع کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ انتہا پسندوں نے سینٹ لوئس، میسوری میں یہودیوں کے ایک قبرستان میں کافی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد کتبے توڑ دئیے تھے جس پر مسلمانوں نے قبرستان کی بحالی کےلیے ایک آن لائن فنڈریزنگ مہم کا آغاز کیا ہے۔
(جاری ہے)
یہ مہم 20 ہزار ڈالر جمع کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی مگر جلد ہی 2700 افراد کی مدد سے 78 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ رقم جمع ہوگئی اور مہم کے اختتام میں ابھی 26 دن باقی ہیں۔
قبرستان کے سٹاف کے مطابق انتہا پسندوں نے اس ویک اینڈ پر قبرستان کے 170 کتبوں کو توڑ دیا تھا۔
حالیہ امریکی الیکشن کے بعد امریکا میں یہودیوں سے نفرت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہودیوں کے ایک کمیونٹی گروپ کے ہیڈ کوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی جا چکی ہے۔
یہودی قبرستان کی بحالی کے لیے رقم جمع کرنے والے مسلمان ایکٹیویسٹ کا کہنا ہے کہ اس مہم میں جمع کی جانے والی اضافی رقم دوسرے یہودی قبرستانوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.