آل پنجاب انٹر کلب کبڈی کا فائنل شیر پنجاب کبڈی کلب نے جیت لیا

بدھ 22 فروری 2017 22:51

فیصل آباد۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن اور دربار کمیٹی بابا موتیاں والی سرکار جہانگیر کلاں کے زیراہتمام ہونے والا آل پنجاب انٹر کلب کبڈی کے فائنل میں شیر پنجاب کبڈی کلب نے بندیشہ کلب کو 33 کے مقابلہ میں 38 پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا۔ بابا موتیاں والے کلب نے تیسری اور قادرآباد کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں محمد علی سیان ، انصر سیان ، عرفان اسلم جٹ، خالد جٹ اور عامربشیر جٹ شامل تھے۔ مہمان خصوصی میاں امجد فاروق ، میاں بابر آف اسلام آباداور گدی نشین دربار عالیہ بابا علی اکبر نے انعامات تقسیم کئے۔ اول آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ ، دوئم کو ساٹھ ہزار ، سوئم اور چہارم کو پچیس پچیس ہزار طیب گیلانی کو بہترین کمنٹری پر 10 ہزار نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں ۔

(جاری ہے)

رانا علی شان اور راشد ملک نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کیا۔ دیگر بہترین کھلاڑیوں میں ہیرا بٹ، وقاص بٹ، رانا عاطف ، شہرام بھٹو ، ندیم فوجی ، شفیق چشتی اور نواز ماجو شامل ہیں ۔کمنٹری کے فرائض عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ، اعجاز پارس ، عبدالوحید اور احمد شیر بلوچ نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور عوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :