فائونڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں شعبہ آرٹ اور میڈیا کے اساتذہ و طلبہ کے زیر ِ اہتمام سیمینارکاانعقاد

دنیا میں جدید ٹیکنالوجی، ذرائع اور ڈیٹا بیس کی تصدیق کی مہارت درست خبروں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، مقررین

بدھ 22 فروری 2017 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) فائونڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں شعبہ آرٹ اور میڈیا کے اساتذہ اور طلبہ کے زیر ِ اہتمام پاکستانی میڈیا میں خبر کے حقائق اور ذرائع کی تصدیق کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمنار میں پی ٹی وی ورلڈ کے سینئر کنٹرولر نیوز رمضان خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

صدر ِ شعبہ آرٹ اینڈ میڈیا ڈاکٹر شعیب احمد نے سیمنار کے تعارفی سیشن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت کے اقدار اور ضوابط کی درست مشق کے لئے خبر کی تصدیق پر توجہ دینی چاہئے ۔ سیمنار میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ِ خصوصی رمضان خالد نے کہا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی، ذرائع اور ڈیٹا بیس کی تصدیق کی مہارت درست خبروں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافت کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے 24 گھنٹے کام کے جذبہ کی ضرورت ہے ۔ سیمنار میں انٹرایکٹو سیشن کے دوران ڈاکٹر شعیب احمد اور رمضان خالد نے یونیورسٹی اور ٹی وی چینلز ساتھ پیشہ وارانہ تعاون کے ذریعے میڈیا اور کمیونیکیشن سٹڈیز کی ترقی اور طلبہ کو مواقع فراہم کرنے پر بات چیت کی ۔ سوال جواب کی نشست کے دوران طلبا کو ذرائع ابلاغ میں خبروں کیلئے ذرائع کی تصدیق، میڈیا کے مستقبل، مہمان خصوصی کے ساتھ صحافت اور کیریئر کونسلنگ میں اخلاقی معیار کے بارے میں سوال کیا ۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے دیگر شعبہ ہائے جات سے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :