سرتاج عزیزکی ایرانی حکام سے ملاقاتیں ،پاک ایران بارڈرسیکورٹی اجلاس جلدبلانے ،دہشتگردوں اورسمگلرزکوایک دوسرے کی حدودسے آپریٹ نہ کرنے دینے پراتفاق

بدھ 22 فروری 2017 22:31

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیزکی ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف ایرانی وزیردفاع اورلاجسٹک سے ملاقاتیں ،پاک ایران بارڈرسیکورٹی اجلاس جلدبلانے ،دہشتگردوں اورسمگلرزکوایک دوسرے کی حدودسے آپریٹ نہ کرنے دینے پراتفاق کیاگیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے ایران کامختصردورہ کیااپنے دورے کے دوران انہوںنے ایران کے وزیردفاع اورلاجسٹک سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

مشیرخارجہ نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سے بھی ملاقات کی ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات باہمی دلچسپی کے امور،عالمی اموراورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔رہنماؤں نے پاک ایران بارڈرسیکورٹی اجلاس جلدبلانے اوردہشتگردوں اورسمگلرزکوایک دوسرے کی حدودسے آپریٹ نہ کرنے دینے پراتفاق کیا۔وزیردفاع سے ملاقات میں سرحدپرسیکورٹی مضبوط بنانے کے اقدامات اوردواضافی بارڈرکراسنگ پوائنٹس کھولنے میں پیشرفت کابھی جائزہ لیاگیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے مشیرخارجہ کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاسیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیرالحسن شاہ بھی مشیرخارجہ کے ہمراہ تھی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :