رضار بانی کی قیادت میںایوان بالاء کا پارلیمانی وفد کیوبا کے 5روزہ سرکاری دورے پر ہوانا روانہ

بدھ 22 فروری 2017 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضار بانی کی قیادت میںایوان بالاء کا پارلیمانی وفد کیوبا کے 5روزہ سرکاری دورے پر ہوانا روانہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی وفد میں سینیٹرز مشاہد حسین سید ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،شاہی سید ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)صلاح الدین ترمذی ، محسن عزیز ، گیان چند ، نثار محمداور سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک شامل ہیں۔ سینٹ کے وفد کا خیر مقدم کیوبا کی نیشنل اسمبلی آف پیپلز پاور کے صدر کریں گے جبکہ پارلیمانی وفد کیوبا کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینٹ اور وفد کے اراکین کیوبا کے تاریخی مقامات اور قومی ہیرو کی یادگار پر پھول بھی چڑھائیں گی