سکھر ریجن میں تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار کو زیادہ بہتر بنا کر برآمدت میں اضافہ کیا جائے، سینئر نائب صدر ایوان صنعت وتجارت سکھر

بدھ 22 فروری 2017 22:10

سکھر۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ایوان صنعت وتجارت سکھر کے سینئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ سکھر ریجن میں تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر بنا کر برآمدت میں اضافہ کیا جائے ایکسپوٹرز کے دیرینہ مطالبے پر ان کی سہولت کے لئے کسٹمز وی بوک کے مراحل اب سکھر کسٹمز آفس سے ہی طے پاسکیں گے سکھر میں کسٹمز وی بوک کی سہولت ملنے سے ایکسپورٹرز کو حیدرآباد نہیں جانا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایوان صنعت و تجارت میں کسٹمز اور ٹی ، ڈی ،اے ، پی کے وفد سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں کلکٹر کسٹمز متحرمہ زم ، زم اعوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی، ڈی ،اے ، پی متحرمہ بے نظیر چاچڑ ،اسسٹنٹ مینجر متحرمہ ثناء کھوکھر ، میرمحسن بلو ،ایوان صنعت وتجارت کے نائب صدر خالد ، اسلام مغل ، محمد عامر فاروقی ، نند لال اور حاجی عمر نے شرکت کی اجلاس میں وفد نے درآمدی اور برآمدی تجارت کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت ملک محمد رضوان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے سے مقامی سطح پر روزگار میں بھی اضافہ ہو گا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

ملک محمد رضوان الحق نے سکھر میں کسٹمز وی بوک کی سہولت شروع کرنے پر کلکٹر متحرمہ زم زم اعوان کو خصوصی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ٹی ڈی اے، پی کی جانب سے کسٹمز وی بوک سے متعلق سیمینار بھی منعقد کیا گیا اور سیمینار کے انعقاد پر متحرمہ بے نظیر چاچڑ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کسٹمز ، ٹی ، ڈی ،اے، پی اور ایوان صنعت و تجارت کے باہمی تعاون سے سکھر ریجن کے ایکسپوٹرز کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے تاجروں کے وقت کی بچت اور غیر ضروری اخراجات بھی ختم ہو جائیں گے ایوان صنعت و تجارت کے سنیئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق نے سکھر میں ڈرائی پورٹ کے التواء کے شکار منصوبے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ سکھر تین صوبوں کے سنگم پر واقع سندھ کا تیسرا بڑ اتجارتی شہر ہے اورتجارت میں حب کو درجہ رکھتا ہے سکھر میں ڈرائی پورٹ کے قیام کا منصوبہ پچھلے کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے کسٹمز اور ٹی ، ڈی ، اے ، پی کے افسران سکھر میںڈرائی پورٹ کے قیام کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ایوان صنعت و تجارت کے ساتھ ملکر اس کام کا پایہ تکمیل تک پہنچائیں جس پر کلکٹر کسٹمز متحرمہ زم زم اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی ، ڈی ، اے ، پی متحرمہ بے نظیر چاچڑ نے ایوان صنعت و تجارت کے اراکین کو اپنے مکمل تعاون کو یقین دلاتے ہوئے ڈرائی پورٹ کے پروجیکٹ میںخصوصی دلچسپی لینے کا اظہار کیا ۔