ایگزیکٹو انجینئر خیرپور کی جانب سے مختلف نہروں میں پانی کی فراہمی بند رہنے کا اعلان

بدھ 22 فروری 2017 22:10

سکھر۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ایگزیکٹو انجینئرآبپاشی ایسٹ ڈویژن خیرپور کے اعلامیے کے مطابق ڈویژن کی مختلف نہروں میں عارضی معمول کے پروگرام کے تحت ضروری مرمت کے لیے پانی کی فراہمی بند رہے گی اس سلسلے میں شیڈول اعلان کے مطابق 23 فروری سے 03 مارچ تک سنڑو واہ، علی بحر واہ، خان واہ، بلاول واہ، سنیسا مائنر،ڈیڈانہ مائنر،سون واہ، سانوری مائنر، کلرا مائنر میں پانی کی سپلائی بند رہے گی جبکہ 04 مارچ 2017 کو متعلقہ نہروں میں پانی چھوڑا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :