دریائے سندھ میں کچے کے عوام کوحادثات سے بچانے کے لیے کشتیوں کے بارے میں معلومات کام جلد مکمل کیا جائے ،ڈی سی خیرپور

بدھ 22 فروری 2017 22:10

سکھر۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں دوران سفرکچے کے رہائشی عوام کوحادثات سے بچانے اور حفاظتی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے دریاء میں چلنے والی کشتیوں کے بارے میں مکمل معلومات ، ڈرائیوروں کے لائسنس، تعلیم تجربے ، کشتیوں کی رجسٹریشن ، کشتیوں میں لائیو جیکٹس ، غوطہ خوروںاور کشتیوں کے پتن (اسٹاپ)کے تعین کے بارے میں کام جلد مکمل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس خیرپور میں اے ڈی سی ون ایس ایم ایاز رانا، اے سی کنگری عثمان خالد، اے سی خیرپور سید محمد عباس شاہ ، کشتیوں کے ٹھیکیدار محمد اسماعیل فقیر اور دیگر کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کو بتایا گیا کہ ایک کشتی میں 25 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہوتی ہے جبکہ دریائے سندھ میں خیرپور ضلع سے وابستہ 6 جگہوں پر آمد ورفت ہوتی ہے ڈی سی خیرپور نے اے ڈی سی ون ایس ایم ایاز رانا کو ہدایت کی کہ وہ وہ جلد ان تمام محرکات پر کام مکمل کریں اور کشتیوں کے پتن(اسٹاپ ) کی تعمیرسمیت چیک پوسٹ قائم کرنے کے حوالے سے آبپاشی محکمہ کے انجینئر کی مدد حاصل کریں انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ کی تعمیر کے ساتھ اس میں ایک چوکیدار، پولیس کانسٹیبل، محکمہ آبپاشی کا ملازم موجود ہوگا جبکہ چیک پوسٹ کو شمسی توانائی سے بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تمام ڈرائیوروں، غوطہ خوروں اور متعلقہ افراد کو پاک آرمی کے توسط سے تربیت بھی فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے محکمہ جنگلات ، زراعت اور روینیو آفیسرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوںکو صاف ستھرا ماحول اور خوشگوار فضا فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے شجر کاری مہم کو مزید تیز کیا جائے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود میمن نے ڈی سی خیرپور کو بتایا کہ شجرکاری مہم جاری ہے اور ضلع بھر میں دو لاکھ پودے لگانے کاحدف مقرر کیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق سومرو نے ڈی سی خیرپور کو محکمہ زراعت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :