شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس

بدھ 22 فروری 2017 22:10

سکھر۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں تعلیم اور ٹیکنالاجی پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ کانفرنسیں اور سیمینارز تدریسی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں۔

کانفرنسیں معاشرے کے مختلف مسائل پر گفت و شنید کیلئے بین الاقوامی فورم فراہم کرتی ہیں۔ وائیس چانسلر نے کہا کہ آج کے موجودہ دور میں تعلیم اور ٹیکنالاجی بہت ضروری ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح سربراہ شعبہ ٹیچر ایجوکیشن نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ کانفرنس 2سے 4مارچ 2017تک ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے جبکہ صوبائی وزیرِ تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈہر اور صوبائی وزیر ِ صنعت و تجارت منظور حسین وسان اس موقع پر اعزازی مہمان ہوں گے۔

اس بین الاقوامی کانفرنس میں برطانیہ، امریکہ ، ایران اور پورے پاکستان سے نامور محققین تعلیم و خواندگی، کوالٹی ایشورنس، تخلیقی و تنقیدی سوچ ، لرننگ اور ٹیچنگ ، اسٹریس مینجمنٹ و دیگر موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے ۔اس موقع پر کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ پرووائیس چانسلر مین کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر ، الطاف حسین بھٹو ڈائریکٹر فنانس و دیگر نے شرکت کی۔