وفاقی ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ سکھر کی جانب سے آگاہی سیمینار 28فروری کو ہوگا

بدھ 22 فروری 2017 22:10

سکھر۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وفاقی ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر میں چھوٹے تاجروں کو وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ملنے والے فوری اور سستے انصاف اور دیگر سہولیات کے بارے میں ایک آگاہی سیمینار 28 فروری2017کو صبح 11بجے ریڈ کارپٹ ہوٹل سکھر میں منعقدکیا جائے گا۔