کسٹمز انٹیلی جنس پشاور نے غیر ملکی کپڑا پشاور سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ٹرک کی تلاشی لینے پر 51431 گز غیر ملکی کپڑا برآمد

بدھ 22 فروری 2017 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کسٹمز انٹیلی جنس پشاور کو ایک اطلاع ملی کہ غیر ملکی کپڑے کی بڑی کھیپ پشاور سے اندرون ملک سمگل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس پر کسٹمز انٹیلی جنس پشاور کے انٹیلی جنس سمگلنگ سٹاف نے جی ٹی روڈ پر چمکنی کے قریب ایک منی مزدا ٹرک کو روکا۔ تلاشی لینے پر گاڑی کے اندر سے 51431 گز غیر ملکی کپڑا برآمد ہوا جس کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ برآمد شدہ کپڑے اور گاڑی کی مالیت ایک کروڑ نوے لاکھ روپے ہے۔ ایف آئی آر درج کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :