جیکب آباد،ایس ایس پی کا نفری کے ہمراہ سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں اور کورٹس کا دورہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 22 فروری 2017 23:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء)ایس ایس پی کا نفری کے ہمراہ سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں اور کورٹس کا دورہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھر نے سب ڈویڑن سٹی اور صدر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز انسپیکٹر آپریشنز، انچارج 15 مددگار و دیگر افسران کے ساتھ جیکب آباد سیشن کورٹ، سول کورٹ ، سرکاری و غیر سرکاری کالیجز ، اسکولز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو احکامات جاری کیئے کہ تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، اسکولز ، کالیجز ، پبلک پارکس کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے اور جلد سے جلد متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کی جائیں تاکہ ہر سرکاری و غیر سرکاری ادارے کی چار دیواری پر خار دار تار لگائی جائے، داخلی و خارجی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیئے جائیں اور ہر آنے جانے والے فرد کی جامعہ تلاشی کے ساتھ ساتھ ان کے کوائف بھی درج کیئے جائیں اور ضلعی سیشن کورٹ ، سول کورٹ ، اسکولز ، کالجز سے ملحقہ گھرانوں کے افراد کا جامع ڈیٹا بیس بنایا جائے اور ضلع بھر میں سے غیر قانوںی رہائش پزیر افغانیوں کو 14 فارین ایکٹ کے تحت گرفتار کر کہ عدالتوں میں پیش کیا جائے ایس ایس پی جیکب آبادساجد حسین کھوکھر نے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد افراد ، دہشتگرد تنظیم اور دہشتگردوں کے سھولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے چاہے پولیس کو اس ملک اور عوام کے لیئے اپنی جان کا نظرانہ ہی کیوں نہ دینا پڑے۔