زہری سے بارہ روز قبل لاپتہ شخص کی نعش کنویں سے برآمد

بدھ 22 فروری 2017 23:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) تحصیل زہری سے بارہ روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش کنویں سے برآمد کرلی، ایف سی کے جوانوں نے کافی جدوجہد کے بعد نعش نکال لی تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل زہری دگن کے علاقے سے عبدالعزیز ولد بدل خان قوم تراسانی بارہ روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

تلاشی کے بعد یہاں دگن کے علاقے سے ایک کنویں سے ان کی نعش ملی ، جہاں انتظامیہ نے ایف سی کے جوانوں کو طلب کرکے نعش نکال لی گئی ۔