ن لیگ کے وزراء کی صحافی کو دھمکی آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے،ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار بن چکی ہے، صوبائی وزیر نثار کھوڑو

عابد شیر علی اپنے قد سے زیادہ اونچی باتیں کررہے ہیںعابد شیر علی کے والدجب میئرتھے توخاکروبوں کے پیسے بھی کھاگئے تھے، صوبائی وزیر ناصر حسین پانامہ کیس پر عوام کی نظریں ہیں عدالت کے باہر نواز لیگ اور تحریک انصاف اپنی اپنی عدالتیں لگاتے ہیں، صوبائی وزیر امداد پتافی، فیاض بٹ

بدھ 22 فروری 2017 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نوازلیگ کے وزراء پانامہ کا غصہ اب صحافیوں اور میڈیا پر نکال رہے ہیں،عدالتوں پر حملے اور صحافیوں پر دباؤ ڈالنا مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے۔بدھ کو بلاول ہائوس کے باہرمیڈیا سے بات چیت میں نثار کھوڑونے ن لیگ کی وزیر مملکت کی جانب سے اسلام آباد میں صحافی سے موبائل فون چھیننے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ میڈیا پر دباؤ ڈال کر پاناما سے بھاگ نہیں سکتی۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں نے جمہوریت کے لئے قربانیان دی ہیں۔ن لیگ کے وزراء کی صحافی کو دھمکی آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار بن چکی ہے۔اس موقع پرسندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سیدناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ عابد شیر علی اپنے قد سے زیادہ اونچی باتیں کررہے ہیںعابد شیر علی کے والدجب میئرتھے توخاکروبوں کے پیسے بھی کھاگئے تھے ،جس کے ثبوت موجود ہیں،جب ن لیگ والوں کی دم پر پاؤں پڑتا ہے تو میڈیا پر بھی حملے کر نا شروع کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن کی طبیعت خراب ہے۔ وہ اسی ماہ واپس آئیں گے۔ناصر شاہ نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ عابد شیر علی کرپشن کے خلاف بات کررہے ہیں حالانکہ ان کے اپنے والد کا کردار سب کے سامنے ہے وہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ناصر شاہ نے کہاکہ ن لیگ کے وزراء اس طرح کی باتیں کرکے نوازشریف کو امتحان میں ڈال رہے ہیں۔

لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں جبکہ انڈسٹریز تباہ ہورہی ہے۔جو بل نہیں دیتا اس کے خلاف ہم بھی ہیں۔ماضی میں بجلی کی نرخوں میں اتنا اضافہ نہیں تھا اب وہ آسمان سے بات کر رہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شرجیل میمن کی طبیعت خراب ہے۔ وہ اسی ماہ واپس آئیں گے۔شہرجیل جب ملک سے باہر تھے تو بغیر مقدمہ کے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میڈیا کے وجہ سے رینجرز کو بلانے پر راضی ہوئی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔یہ پس و پیش سے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے بیت اللہ محسود پر آنسو بہا رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اصل آپریشن اب شروع ہونے جارہاہے۔عوامی دباؤ کے بعد پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضرور ہوگا۔

دریں اثناء صوبائی وزراء امدادپتافی اور فیاض بٹ نے وزیرمملکت انوشہ رحمان کی جانب سے صحافی کا موبائل چھیننے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ کیس کی وجہ سے نواز لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ صحافیوں سے موبائل کیمرے چھیننا اور جیل کی دھمکی دینا آمرانہ طرز حکومت ہے۔بدھ کو مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس پر عوام کی نظریں ہیں عدالت کے باہر نواز لیگ اور تحریک انصاف اپنی اپنی عدالتیں لگاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آزاد صحافت کے حق میں ہے۔ نواز لیگ کی روایت ہے کہ وہ کورٹ اور صحافیوں پر حملے کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں۔