آصف علی زرداری سے سردار نبیل گبول کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 22 فروری 2017 23:36

آصف علی زرداری سے سردار نبیل گبول کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول نے بدھ کو سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور اپنی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔