چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوکی زیر صدارت ملازمین میں کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد کی تقسیم کا پروگرام کا انعقاد

بدھ 22 فروری 2017 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء)چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوسیدواجدعلی کاظمی کی زیر صدارت لیسکو ملازمین میں کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد کی تقسیم کا پروگرام منعقد ہوا جس میں بہترین کارکردگی پر میٹر ریڈرز،میٹر سپر وائزرز،میٹر انسپکٹرز،لائن مین،لائن سپرنٹنڈنٹ اور اسی طرح آفیسرز میں بہترین کارکردگی کے حامل ایس ڈی اوز ،ایکسئین اور ریجن میں سے بہترین مینجر آپریشن کو تعریفی سندیں دی گئیں۔

مذکورہ پروگرام میں جنرل مینجر ٹیکنیکل چوہدری محمد انور،جنرل مینجر آپریشن اصغر رضا چوہدری،کسٹمر سروس ڈائریکٹر مرزا خالد ،ایچ آر ڈائریکٹر عاضیہ شعیب،چیف انجینئر نارتھ میاں محمد علیم ،چیف انجینئر سائوتھ محمد طارق پاشا،چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ محمد علی ڈوگر،جنرل سیکٹری لیسکو آفیسرز ایسوسی ایشن محمد رمضان بٹ،جنرل سیکٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین خورشید احمداور لیسکو کے تمام آفیسرز اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسرز لیسکو سید واجد علی کاظمی نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ ایسی تقریب بہت عرصے کے بعد منعقد کی گئی ہے میں اسے جاری رکھوں گا۔ اس کمپنی کا جب میں نے چارج سنبھالا تو اِسکے مسائل بہت پیچیدہتھے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اِن مسائل میں کمی آئی ہے اور کمپنی دن بدن ترقی کی طرف رواں دواں ہے یہ میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہے کہ مجھے کمپنی کا مستقبل بھی روشن نظر آرہا ہے ۔

میں نے اور میری ٹیم نے سیفٹی فرسٹ ، سیو دی سٹی فرام الیکٹریکل ہیزرڈز اور ٹرپنگ فری سپلائی کے لئے بہت کام کیا ہے جس کے نتائج الحمدوللہ نظر آ رہے ہیں۔ ہم انشااللہ سپورٹس کلچر کو فروغ کیلئے بھی کام کریں گے اور ملازمین کی فلاح کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آج یہ کمپنی جس مقام پر پہنچی ہے یہ سب آپ کی محنت لگن اور اخلاص کا نتیجہ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں لیسکو کی ریپوٹیشن بہتر کرنی ہے اور یہ تقریروں سے باتوں سے یا نصیحتوں سے بہتر نہیں ہو گی بلکہ عمل سے بہتر ہو گی۔سینئر سٹیزن کا احترام کریں اپنے جاننے والوں کو ہی نہیں بلکہ انجان لوگوں کی بھی عزت اور احترام کریں ان سے اخلاق سے پیش آئیں ۔ فیلڈ میں محنت سے کام کریں اسی طرح کمپنی بہترکرے گی ۔ میرا ارادہ ہے کہ آئندہ میں ان تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ آپکو نقد انعامات بھی دوں۔اس کے بعد چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور سٹاف کو تعریفی اسناد دیں۔