پانچ ماہ میں قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

جولائی تا دسمبر 113 ارب 56 کروڑ کی سرمایہ کاری گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 28 ارب روپے کم ہے

بدھ 22 فروری 2017 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء)رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک قومی بچت کی سکیموں میں 113 ارب 56 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں کی گئی سرمایہ کاری سے 28 ارب روپے کم ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال قومی بچت کی سکیموں میں مجموعی طور پر جتنی بھی سرمایہ کاری ہوئی اس میں آدھی سے بھی زیادہ رقم انعام کے لالچ میں انعامی بانڈز کی خریداری پر خرچ کی گئی ۔

دوسری باقاعدہ منافع دینے والی متعدد سکیموں میں نئی سرمایہ کاری کی بجائے پہلی رقوم بھی نکلوا لی گئیں۔ چھ ماہ کے دوران 60 ارب 74 کروڑ روپے مالیت کے انعامی بانڈز خریدے گئے جبکہ اس دوران ریگولر انکم سکیم سے 13 ارب 76 کروڑ روپے اور سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ سکیم سے 7 ارب 15 کروڑ روپے نکلوائے گئے۔