جڑانوالہ ،طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے کی رنجش پر بیٹوں نے فائرنگ کرکے سگی ماں کو قتل کردیا

بدھ 22 فروری 2017 23:34

جڑانوالہ ،طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے کی رنجش پر بیٹوں نے فائرنگ کرکے ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے کی رنجش پر بیٹے نے فائرنگ کرکے سگی ماں کو قتل کردیا،ملزم فرار، ملزم رفاقت کو رنج تھا کہ ان کی والدہ زبیدہ بی بی نے ان کے باپ لیاقت سے طلاق لینے کے بعد اپنے دیور گلزار سے شادی کر لی تھی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں 235گ ب کی رہائشی زبیدہ بی بی نے اپنے پہلے خاوند لیاقت سے طلا ق لینے کے بعد دیور گلزا ر کے ساتھ شادی کر لی گزشتہ شب طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے کی رنجش پر بیٹے رفاقت نے فائرنگ کرکے اپنی سگی ماں زبیدہ بی بی کو قتل کر دیااور فرار ہوگیا اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو رنج تھا کہ ان کی والدہ زبیدہ نے ان کے باپ لیاقت سے طلاق لے کر اپنے دیور سے شادی رچا لی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے خاوند گلزار کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شرو ع کر دی ہے۔ ملزمان تاحال فرار ہے تاہم پولیس مصروف کارروا ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :