ایڈیشنل سیشن جج جڑانوا لہ نے دو ہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ، ایک ملزم کو دومرتبہ سزا ئے مو ت ، اور شک کی بنا پردو ملزمان کو بر ی کرنے کا حکم

بدھ 22 فروری 2017 23:34

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج عامر شہبا ز میر نے تھا نہ رو ڑا لہ کے دو ہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہو ئے ایک ملزم کو دومرتبہ سزا ئے مو ت ، اور شک کی بنا پردو ملزمان کو بر ی کرنے کا حکم صادر کیا۔ ملزمان پر دو سا ل قبل اپنی عزیزہ ارشا د بی بی اور محمد ولا یت کو تا ریخ پیشی سے وا پسی پر فائرنگ کر کے قتل کر نے کا الزام تھا۔

جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمو د نے تھا نہ کھرڑیا نوالہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا تے ہو ئے ایک ملزم کو عمر قید اور دوملزمان کو بری کرنے کا حکم صادر کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج عامر شہبا ز میرنے تھا نہ رو ڑا لہ میں درج مقدمہ نمبر 206/15دو ہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہو ئے ملزم مو سیٰ سکنہ 278گ ب کو دو مرتبہ سزا ئے مو ت ، اور شک کی بنا پردو ملزمان عیسیٰ اور ماجدکو بری کرنے کا حکم صاد ر کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دو سا ل قبل اپنی عزیزہ ارشا د بی بی اور محمد ولا یت سکنہ 278گ ب کو تا ریخ پیشی سے واپسی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمو د نے تھا نہ کھرڑیا نوالہ میں درج مقدمہ نمبر 636/15مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا تے ہوئے ایک ملزم رفا قت کو عمر قید اور دو ملزمان بشا رت اور ارشا د کو جرم ثا بت نہ ہو نے پر بری کرنے کا حکم صادر کیا۔ استغا ثہ کے مطا بق مدعی بشا رت علی ولد محمد طفیل سکنہ 266ر ۔ ب تھانہ کھرڑیا نوالہ نے مقدمہ کے دو ران مو قف اختیا ر کیا کہ ملزما ن رفا قت ،بشا رت علی ، ارشاد احمدنے دیرینہ رنجش پر علی رضا کو فا ئر نگ کر کے نا حق قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :