سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اسٹیج سے گر کر زخمی ہوگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 22 فروری 2017 21:33

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اسٹیج ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری2017ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اسٹیج سے گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کیساتھ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران رحمان ملک اسٹیج سے گر کر زخمی ہوگئے۔ رحمان ملک کو حادثے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔