راولپنڈی کی ترقی کے لیے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اجتماعی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر کام کرنا ہوگا، سردار نسیم احمد خان

پنجاب اسمبلی نے قانونی ترامیم کے ذریعے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کے ڈپٹی میئرز اور وائس چیئر مینوں کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے ، میئر راولپنڈی

بدھ 22 فروری 2017 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے میئر سردار نسیم احمد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی ترقی کے لیے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اجتماعی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر کام کرنا ہوگا بلدیاتی نمائندگان اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ انھیں عوام کی طرف سے حقیقی پذیرائی خدمت سے ہی ملے گی میگا پرا جیکٹس کے ساتھ گلی محلہ کی ترقی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جب عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا تو یقینا اسکے اثرات ملکی سطح پر بھی مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 55 اور حلقہ این اے 56 کے وائس چیئرمین الائنس کے سربراہ مقبول احمد خان کی قیادت میں وائس چیئرمینوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،میئر سردار نسیم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قانونی ترامیم کے ذریعے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کے ڈپٹی میئرز اور وائس چیئر مینوں کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے آئندہ کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی مئیر اور وائس چیئرمین کریں گے، وائس چیئرمین یونین کونسلوںکے ہائوس میں سپیکرجیسے فرائض سر انجام دیں گے ہائوس میں ہونے والی تمام کاروائی و اجلاس کی صدارت بھی کرسکیں گے یونین کونسل کے بجٹ کی تیاری، منظوری اور جاری اخراجات جن میں ترقیاتی و دیگر امور شامل ہیں وائس چیئرمین مندرجہ بالا امور یونین کونسل کی منظوری کیلئے پیش کریں گے اور بعد از منظوری اخراجات کا مکمل ریکارڈ مرتب کروائیں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں وائس چیئرمینوں کا کلیدی کردار ہو گا محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کو اپنے بجٹ فوری طور پر ہائوس سے منظور کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیںبجٹ اجلاس کی صدارت بھی ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین ہی کریں گے ڈپٹی میئر چوہدری طارق نے کہا کہ حکومت بلد یاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور لوگوں تک اس کے فوائد پہنچانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے اس سلسلے میںمحکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کی مقامی حکومتوں کے مالیاتی نظام پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب لوکل ایکٹ 2013 کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے فوکل و ریسورس پرسنز مقرر کر دئیے ہیںجو کہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے ساتھ مالیاتی امور کے حوالے سے کسی بھی وضا حت اور راہنمائی کے لئے مسلسل رابطہ رکھیں گے محکمہ بلدیات بھی جلد اپنی ہیلپ لائن کا اجراء کر رہا ہے جس کے بعد آپ کو کسی بھی معاملے میں درپیش مشکلات کا فوری حل میسر آ سکے گا۔