اٹک ،چوری ،ڈکیتیوں اور لوٹ مار کے خلاف احتجاج کر نا عوام کا جمہوری و قانونی حق ہے،سید دلشاد بخاری

سندھ حکومت پر امن احتجاج پر فائرنگ کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرے،سابق امیدوارقومی و صوبائی اسمبلی

بدھ 22 فروری 2017 23:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سابق امیدوارقومی و صوبائی اسمبلی سید دلشاد بخاری نے کہا کہ چوری ،ڈکیتیوں اور لوٹ مار کے خلاف احتجاج کر نا عوام کا جمہوری و قانونی حق ہے سندھ حکومت اورنگی ٹائون اسلام چوک کراچی کے مکینوں اور اقبال مارکیٹ کراچی کے دوکانداروں کے پر امن احتجاج پر فائرنگ کر نے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرے ،اس افسوسناک واقع کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے جاں بحق ہونے والے شخص اصغر امام کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کو انصاف فراہم کیا جائے دوکانداروں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہو ںنے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے اقبال مارکیٹ کراچی اور اس سے ملحق آبادی میں چوری و ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور تالا توڑ گروپ کی کاروائیوں کی شد ید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان وارداتوں کے خلاف عوام کا احتجاج ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے پر امن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ ،لاٹھی چارج اور شیلنگ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اور عوام پر ظلم ہے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کا فرض ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے چوروں ،ڈاکوئوں اور تالا توڑ گروپوں نے اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم کیا ہوا ہے اقبال مارکیٹ کراچی سمیت دیگر دوکانداروں اور شہریوں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے اور عوام کے لیے تحفظ کا کوئی انتظام نہیں ہے اگر پولیس کی نفری کم ہے تو رینجرز کے اہلکاروں کو مامور کیا جائے اور حکومت اور قانون نافذ کر نے والے ادارے مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پر امن احتجاج کے دوران گرفتار کیے جانے و الے تمام افراد کو فی الفور رہا کیا جائے اضغر امام کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے زخمیوں کے علاج معالجے کا سر کاری سطح پر بندو بست کیا جائے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور پولیس کے اندر کالی بھیڑوں کو ختم کیا جائے انہو ںنے اقبال مارکیٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ دوکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی متاثرہ دوکانداروں نے بتایا کہ تالا توڑ گروپ اور چوری و ڈکیتیوں کی وارداتوں نے ہماری معیشت اور کاروبار کو تباہ کر دیا ہے اور پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جارہے۔