پاک افغان بارڈ ر چھٹے روز بھی ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا ،موبائل ا ور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل

بدھ 22 فروری 2017 23:13

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) پاک افغان بارڈ ر چھٹے ورز بھی ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا ،موبائل تھری جی اور فورجی نیٹ سسٹم بھی مکمل طورپر بند ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر منگل کو چھٹے روز بھی ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا جس کے باعث چمن سے جانے والی سبزیوں کی بندش کے باعث افغانستان کے نزدیکی علاقوں میں قلت پید ہوگئی جبکہ مسافروں کی بڑی تعداد اب بھی بارڈر کھولنے کے انتظارمیں بیٹھے ہوئے ہیں ،بارڈر کی بندش کے سبب افغانستان جانے والے ٹرکوں میں فریش فروٹ بھی خراب ہونے لگی ۔

چمن کے سینکڑوں افراد جو روزانہ کی بنیا د پر محنت مزدوری کرنے جاتے تھے وہ بارڈر کی بندش کے بعد سب بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں جبکہ موبائل تھر ی جی اور فورجی انٹرنیٹ سسٹم بھی مکمل طور پر بند ہے ۔

متعلقہ عنوان :