پشاور ،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ، ناقص صفائی اور گرانفروشی پر 53افراد گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 23:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ نی رات کے وقت کاروائی کر تے ہوئے ناقص صفائی اور گرانفروشی پر پشاور کے مختلف علاقوں سے 53افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاورشاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسید شاہ زیب اور اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی)گل بانو نے یونیورسٹی روڈ، یونیورسٹی ٹائون اور تہکال میں مختلف معروف اور مشہور فاسٹ فوڈز، بیکری و سویٹ شاپس، ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں کی چیکنگ کی۔

کاروائی کے دوران 50 سے زیادہ فاسٹ فوڈز، ریسٹورنٹ اور دیگر کا معائنہ کیا گیا۔صفائی کی ناقص صورتحال، گرانفروشی اورکچن میں گندگی پر 26افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ سے 9گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے رنگ روڈ اور یکہ توت کے علاقے میںمختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔صفائی کی ناقص صورتحال، گرانفروشی اورسرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 12افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں سے 6 افراد کو گرانفروشی پر گرفتار کیا۔ان گرفتار افراد میںفاسٹ فوڈز مالکان، ریسٹورنٹ مالکان، قصاب، نانبائی، جنرل سٹورمالکان، چائے فروش، سبزی و فروٹ فروش و دیگر شامل ہیں۔ انتطامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :