یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف ہلاک

میجر جنرل احمد سیف الیافعی کا قتل یمن کے سرکاری افواج کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا جارہا ہے ،ْ میڈیا

بدھ 22 فروری 2017 23:05

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد سیف الیافعی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد سیف الیافعی ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیاؤں نے المخا شہر کے قریب یمنی فوج کے کیمپ میزائل داغا جس کے نتیجے میں میجر جنرل احمد سیف الیافعی سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ میجر جنرل احمد سیف الیافعی کا قتل یمن کے سرکاری افواج کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :