عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے، چیئرمین بلدیہ وسطیٰ

بدھ 22 فروری 2017 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کے ساتھ ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران کیا ۔ ڈرائیونگ لائسنس ناظم آ با د برانچ سے ملحقہ سٹرک کی تعمیر کے کام کا معا ئنہ کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاںطالب کالونی ،بندھانی کالونی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا ،ان علاقوں میں کافی عرصے سے سیوریج لائنوں کے رساؤ سے سٹرکوں پر پانی جمع رہتا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو کافی دشواری کا سامنا تھا اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ واٹر بورڈ کے کام کے بعد ان علاقوں کی سٹرکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔

بعد ازاں حسرت موہانی لائبریری کے دورے کے دوران لائبریری میں موجود قارئین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی کتابیں انسان کی بہترین دوست اور معلومات کا خزانہ ہوتی ہیں، علم دوست معاشرہ میںذوق مطالعہ کی تسکین کے لئے کُتب خانوں اور لائبریریوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے آ ج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔

متعلقہ عنوان :