سیکورٹی فورسز کے جن باہمت اہلکاروں نے دہشت گردوں سے لڑکر جانوں کا نذرانہ پیش کیا پوری قوم کو ان پر فخر ہے ، بلاول بھٹو زرداری

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ، پیپلز پارٹی دہشت گردی کیخلاف مہم میں سیکیورٹی اداروں اور پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے

بدھ 22 فروری 2017 23:02

سیکورٹی فورسز کے جن باہمت اہلکاروں نے دہشت گردوں سے لڑکر جانوں کا نذرانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور سیکورٹی فورسز کے جن باہمت اہلکاروں نے دہشت گردوں سے لڑکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے پوری قوم کو ان پر فخر ہے ، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف مہم میں سیکوریٹی اداروں اور پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے یہ بات بدھ کو بلاول ہائوس میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہدہشت گردی سے وہ خود ذاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی عظیم ماں کی قربانی دی ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی اندرونی ہو یا بیرونی اسے ختم کرکے دم لیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام امن پسند عالمی قوتیں دہشت گردی کے خلاف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ،انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو اللہ اور عوام معاف نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہ، صرف سندھ حکومت اس پر عمل درآمد کررہی ہے ،باقی صوبے بھی نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریت پسند قوتیں انتہاپسندی کے خلاف ہیں،ہمارا یہ پختہ عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔