ہماری ترقی دیکھ کرہمارے مخالفین اور چند اپوزیشن پارٹیز بھی بہت پریشان ہیں ،ْاحسن اقبال

سیاسی میدان میں شکست کے بعد اپوزیشن کی کچھ جماعتیں سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لیے سپریم کورٹ کو استعمال کرنا چاہتی ہیں ،ْوفاقی وزیر

بدھ 22 فروری 2017 23:02

ہماری ترقی دیکھ کرہمارے مخالفین اور چند اپوزیشن پارٹیز بھی بہت پریشان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری ترقی دیکھ کرہمارے مخالفین اور چند اپوزیشن پارٹیز بھی بہت پریشان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کووزارت منصوبہ بندی و ترقی کے زیراہتمام سماجی شعبہ میں ریسرچ سیمینار سیریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں جس چیز کی کمی ہے وہ اقتصادی اور معاشی استحکام ہے ،کیوں کہ گزشتہ کچھ عر صے میں ہم عدم تسلسل اور عدم استحکام کا شکار رہے ،پینتیس سال تو ملٹری ڈکٹیٹر شپ ملک پر قابض رہی جس کی وجہ سے سوشل سیکٹر میں ترقی میں کمی رہی ،سوشل سیکٹر میں ترقی کی کمی پسماندہ ترین ملکوں میں شامل کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج تخلیق کا زمانہ ہے اور تمام چیزوں کا انحصار سوشل سیکٹر کی ترقی پر منحصر ہے ہم چاہتے ہیں کہ سب تمام لوگوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں۔

انہوںنے کہاکہ وژن 2025 میں یہی چیز شامل کی ہے کہ کٹ کاپی پیسٹ نہیں کرنا انسانی قدریں ضائع نہ ہوں اور معاشی استحکام پیدا ہو،بجائے کہ ہم دوسرے ممالک کی ترقی کے ماڈل کو کاپی کریں وژن 2025 میں ان شا اللہ تعلیم ہے۔ صحت ہے اور روزگار ہے تعلیم کا معیار صحت پر منحصر ہے کیوں کے صحت نہ ہو تو انسان غربت کی طرف چلا جاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ یہ سیمینار سیریز آئیڈیا فیکٹری بن جائے گی اور یقین ہے کہ ہم اس سے بہتر پالیسیاں بنا سکیں گے امید ہے کہ جووسائل موجود ہونگے ان کو بہتر انداز میں بہتر جگہ استعمال کر سکیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہر صوبے کے لوگوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پے اعتماد کا اظہار کیا پی ٹی آئی اپنی جیتی ہوئی نشست بھی ہار گئی ،سیاسی میدان میں شکست کے بعد اپوزیشن کی کچھ جماعتیں سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لیے سپریم کورٹ کو استعمال کرنا چاہتی ہیں اور عدالت کے زریعے سیاسی لڑائی لڑنا چاہتی ہیںسپریم کورٹ سیاسی ادارہ نہیں ہے اسے آئینی اور قانونی بنیاد کے اوپر کام کرنا ہے، سپریم کورٹ کو سیاست میں ملوث کرنا غیر مناسب اقدام ہے ،پاکستان ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے 2018 میں ایک بار پھر منتخب ہو گے مینڈیٹ حاصل کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک پاکستانی قوم کا مقدر بن چکا ہے کسی کو اجازت نہیں دیں گے کے وہ ہمارے ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلیں، پاکستان نے ہر فورم پہ بیرونی مداخلت کے خلاف آواز اٹھای ہے اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو امن کو برقرار رکھنا ہے کیوں کے ترقی اور امن کا برایراست تعلق ہے ہم جنگ پہ یقین نہیں رکھتے ہم امن پہ یقین رکھتے ہیں لکن اگر کسی نے پاکستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کو بھی اپنا دفاع کرنا اتا ہے ہمارے امن کے موقف کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ عنوان :