تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں دس سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 22 فروری 2017 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں دس سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس کے مطابق بچی اسکول سے واپس آرہی تھی کہ جنگل میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

بچی کے والدین کی درخواست پر تھانہ بنی گالہ پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے جبکہ بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق کم سن بچی (ن) سے زیادتی کرنے والے ملزم کی نشاندہی شاہد اختر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق بچی کو اسکے گھر کے قریب ہی زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :