پاکستان اٹلی سے مزید آگسٹا ہیلی کاپٹرز' خریدے گا

نئے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا آرڈر وزارت دفاع کی جانب سے دیا گیا ہے ،ْ نجی ٹی وی

بدھ 22 فروری 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان نے اطالوی کمپنی کو اضافی آگسٹا اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی خریدار کا آرڈر دے دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اطالوی ایرواسپیس و دفاعی کمپنی لیونارڈو فن مکینیکا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 انٹرمیڈیٹ ٹوئن انجن ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا آرڈر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نئے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا آرڈر وزارت دفاع کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹرز کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور ایمرجنسی میڈیکل سروس کیلئے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔کمپنی کے مطابق ان ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی کا آغاز 2017 کے وسط میں ہونے کی توقع ہے۔لیونارڈو کے مطابق اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز پاکستان کے آپریشنل ماحول کیلئے انتہائی موزوں ہیں اور جو کارکردگی یہ ہیلی کاپٹرز دکھا سکتے ہیں وہ اس طرح کے دیگر ہیلی کاپٹرز نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :