فرنٹیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام عطیات خون کیمپوں کاانعقاد

بدھ 22 فروری 2017 22:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)فرنٹیئرفائونڈیشن نے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اورمریضوںکوخون واجزائے خون کی فراہمی کیلئے سوئی گیس آفس پشاور، ایف آر پشاور،پختودامان، یکہ غنڈ مہمند ایجنسی، مردان مایار، سرائے مسجد لنڈیکوتل اور تخت بھائی میں بلڈ کیمپ لگائے گئے۔ کیمپ میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کیا۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر فائونڈیشن کی ٹیم میں پی آر او نصراللہ، میڈیکل ٹیکنیشن محمدانس، ذبیح اللہ اور محمد الیاس شامل تھے جنہیں بلڈ کیمپوں کے انعقاد میں مولانا محمدالیاس محمدی، ملنگ جان،محمدحسین اور دیگر کا تعاون حاصل رہا۔ دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئرفائونڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنٹیئرفائونڈیشن امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے امید کی کرن ہے، عوام ضرورت مند بچوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے فرنٹیئرفائونڈیشن کے ساتھ مزیدتعاون کریں۔